6 جولائی، 2022، 9:55 AM

دہلی؛ گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

دہلی؛ گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

دہلی میں 14.2 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1003 روپے تھی۔ دہلی میں گزشتہ ایک سال میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً 170 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی نے ہندوستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ راجدھانی دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

دہلی میں آج یعنی 6 جولائی سے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے (فی سلنڈر) کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح دہلی میں 14.2 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت اب 1053 روپے ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ دہلی میں 5 کلو کے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 18 روپے اور 19 کلو کے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 8.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے دہلی میں 14.2 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1003 روپے تھی۔ دہلی میں گزشتہ ایک سال میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً 170 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی قیمت 834.50 روپے بڑھ کر 1003 روپے ہو گئی تھی جو اب 50 روپے مزید بڑھ گئی ہے۔

News ID 1911467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha